امریکی صدر کی قبضے کی دھمکی پرگرین لینڈ کے وزیراعظم کا سخت ردعمل

امریکی صدر کی قبضے کی دھمکی پرگرین لینڈ کے وزیراعظم کا سخت ردعمل
کیپشن: امریکی صدر کی قبضے کی دھمکی پرگرین لینڈ کے وزیراعظم کا سخت ردعمل

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ پر قبضے سے متعلق دھمکیوں کے بعد گرین لینڈ کے وزیراعظم کا سخت ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرین لینڈ کے وزیراعظم جینس نیل سن نے امریکی صدر کے تازہ بیان پر کہا ہے کہ اب بہت ہو چکا، ہم مزید کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ الحاق کے خواب اب ہمارے لیے ناقابلِ قبول ہیں۔

گرین لینڈ کے وزیراعظم نے واضح کیا کہ ان کا ملک بات چیت کے لیے تیار ہے، تاہم مذاکرات صرف مناسب سفارتی ذرائع اور باہمی احترام کے ساتھ ہی ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب فرانس نے بھی گرین لینڈ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرحدوں کو طاقت کے زور پر تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق گرین لینڈ، گرین لینڈ کے عوام اور ڈنمارک کے عوام کا ہے اور اس کے مستقبل کا فیصلہ بھی انہی کو کرنے کا حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر قبضے سے متعلق بیان دیا تھا، جس کے بعد عالمی سطح پر اس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News