لاہور یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کا معاملہ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

لاہور یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کا معاملہ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
کیپشن: نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کا معاملہ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

ویب ڈیسک: لاہور  یونیورسٹی میں طالبہ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کے واقعے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور  یونیورسٹی کی فارمیسی کی طالبہ کی جانب سے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق طالبہ 7 بج کر 58 منٹ پر یونیورسٹی آنے کے بعد کلاس میں نہیں گئی۔ اس نے تیسری منزل سے چھلانگ لگانے سے پہلے 27 منٹ تک فون پر بات کی اور 8 بج کر 30 منٹ پر لڑکی نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔

پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ طالبہ نے چھلانگ لگانے سے قبل موبائل سے آخری کال ڈیلیٹ کردی تھی، پرانا موبائل خراب ہونے پر دونوں بھائیوں نے واقعے سے ایک روز قبل لڑکی کو نیا موبائل دیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں ہونے والے ٹیسٹ میں طالبہ نے 35 میں سے 18 نمبر لیے تھے اور وہ حاصل کردہ نمبروں سے مطمئن نہیں تھی، طالبہ نے والد اور بھائیوں کو بھی بتا دیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے، حتمی وجہ کا تعین جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کی تھی۔

Watch Live Public News