ویب ڈیسک:لاہور جنرل ہسپتال زیرِ علاج مریضہ فاطمہ کی تازہ میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی، چیئرمین میڈیکل بورڈ نے میڈیکل رپورٹ پرنسپل پروفیسر فاروق افضل کو پیش کر دی۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق مریضہ فاطمہ کی حالت بدستور تشویشناک تاہم وائٹلز مستحکم ہیں، پروفیسرجودت سیلم کا کہنا تھا کہ مریضہ کی اعصابی حالت میں بتدریج بہتری آرہی ہے، جی سی ایس لیول 5-6 تک پہنچ گیا، میڈیکل بورڈ کی سفارش پر فاطمہ کی اینٹی بائیوٹک ادویات میں تبدیلی کر دی گئی، مریضہ کے سینے کی کنڈیشن میں گزشتہ روز کی نسبت بہتری ریکارڈ کی گئی۔
خون اور پلیٹ لیٹس کی منتقلی کا عمل مکمل کرلیا گیا، فاطمہ تاحال وینٹی لیٹر پر ہے، کل بے ہوشی کی ادویات کم کر کے فاطمہ کا دوبارہ میڈیکل معائنہ کیا جائے گا۔
بورڈ نے فاطمہ کی میڈیکل کنڈیشن کا جائزہ لیتے ہوئے علاج اور ٹیسٹوں میں کچھ تبدیلیاں تجویز کی تھیں جن پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق کل مریضہ کو دی جانے والی سیڈیشن (بے ہوشی کی دوا) کم کر کے اس کا دوبارہ میڈیکل ری اسیسمنٹ کیا جائے گا۔