پی ٹی آئی میرپور کے نائب صدر افتخار طیب نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی

پی ٹی آئی میرپور کے نائب صدر افتخار طیب نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی
کیپشن: پی ٹی آئی میرپور کے نائب صدر افتخار طیب نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی

ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو میرپور ڈویژن میں سیاسی دھچکا لگا ہے، جہاں پارٹی کے نائب صدر افتخار طیب نے تحریک انصاف چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔

افتخار طیب نے اپنی شمولیت کا باضابطہ اعلان ایک تقریب کے دوران کیا، جہاں استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان، آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل نثار انصر ابدالی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان اور سردار تنویر الیاس نے انہیں پارٹی مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا۔

افتخار طیب کی جماعت چھوڑنے کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل ہی پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے انہیں آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کی سفارشات اعلیٰ قیادت کو ارسال کی تھیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق افتخار طیب کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت سے حلقہ LA-5 برنالہ میں انتخابی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے اور اس نشست پر مقابلہ مزید دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News