منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد کو طلب کرلیا

منفی پروپیگنڈا، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد کو طلب کرلیا

(ویب ڈیسک )   سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔  جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) نے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی  نے منفی پروپگینڈا کرنے والی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد کو طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ جے آئی ٹی کو بذریعہ نوٹیفیکیشنF.No.8/9/2024-FIA/، الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق  جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے،  جے آئی ٹی ان افراد کیخلاف تحقیقات کر رہی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف زہرافشانی کی اور بے بنیاد الزامات عائد کئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   جے آئی ٹی کا مقصد قانون کے مطابق مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنا ہے۔

طلبی کے نوٹسیز جن افراد کو جاری کئے گئے ان  میں  آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سید سلمان رضا زیدی، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اورعلی حسنین ملک شامل ہیں ۔

ذرائع کے مطابق  جے آئی ٹی کے پاس اس حوالے سے کافی مواد موجود ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تمام افراد اس معاملے میں ملوث ہیں،  ان تمام افراد کو بذریعہ  نوٹس 7 مارچ 2025ء دوپہر 12 بجے جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا گیا ہے، نوٹسیز میں ان تمام افراد پر واضح کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

Watch Live Public News