طیارے  میں داخل ہونیوالے مسلح شخص کا کیا حشر ہوا؟ویڈیو وائرل 

طیارے  میں داخل ہونیوالے مسلح شخص کا کیا حشر ہوا؟ویڈیو وائرل 

(ویب ڈیسک )آسٹریلیا کے شہر جیلونگ سے سڈنی جانے والے طیارے میں داخل ہونے والے مسلح نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں 17 سالہ مسلح نوجوان کو مسافروں اور پائلٹ نے پکڑا، مسلح نوجوان سے شاٹ گن اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا,سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مسافروں اور طیارے کے عملے کو دروازے کے قریب مسلح نوجوان کو قابو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس واقعے کے بعد تمام 160 مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اُتار لیا گیا اور حکام کی جانب سے ایئرپورٹ بند کر دیا گیا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ   مسلح نوجوان گراؤنڈ کریو کے حلیے میں تھا جو مینٹینس کے بہانے سکیورٹی سے بچ کر طیارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ   طیارے سے حراست میں لیے گئے مسلح نوجوان کا تعلق ریاست وکٹوریا سے ہے، ممکنہ طور پر نوجوان ایئرپورٹ کے حفاظتی جنگلے سے طیارے تک پہنچا، حفاظتی جنگلے میں سوراخ بھی ملا ہے تاہم ابھی واضح نہیں کہ حفاظتی جنگلے کا سوراخ گرفتار نوجوان نے ہی کیا۔

پولیس نے بتایا کہ  واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Watch Live Public News