(ویب ڈیسک ) قطری وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ کشیدگی بڑھی تو چند ہفتوں میں تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے وزیرِ توانائی سعد شرید تالکعبی کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک چند ہفتوں میں توانائی کی پیداوار روک سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔
قطری وزیر توانائی نے کہا کہ جنگ خلیجی ممالک سے توانائی کی برآمدات روک دے گی اور کشیدگی بڑھی تو چند ہفتوں میں تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے۔