حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن

کیپشن: حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن

پبلک نیوز: پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 1025779 کلو منشیات ضبط کیں اور 1318 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا،21 تا 28 اپریل کے دوران بلوچستان سے 73 کلو منشیات برآمد ہوئیں جن میں 70 کلو ہشیش اور اور 3 کلو میتھ شامل ہے۔

خیبر پختونخوا سے 252 کلو منشیات برآمد ہوئیں جن میں 197 کلو ہشیش ، 51 کلو افیون اور دیگر شامل ہیں اور گلگت بلتستان سے 83 کلو منشیات ضبط کی گئیں جن میں 73 کلو ہشیش، 5 کلو ہیروئن اور 4 کلو میتھ شامل ہیں جبکہ پنجاب سے 167 کلو منشیات ضبط ہوئیں جن میں 78 کلو ہشیش ، 6 کلو میتھ ، 81 کلو افیون اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ اداروں نے سندھ سے 13 کلو منشیات ضبط کیں۔

ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔