اربوں کی منشیات سپلائی کرنےوالابڑا جارڈن گینگ گرفتار

اربوں کی منشیات سپلائی کرنےوالابڑا جارڈن گینگ گرفتار
کیپشن: اربوں کی منشیات سپلائی کرنےوالابڑا جارڈن گینگ گرفتار

ویب  ڈیسک: لاہور میں منشیات سپلائی کرنے والا سب سے بڑا جارڈن گینگ گرفتار، کروڑ روپے کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جارڈن لاہور میں منشیات سپلائی کرنے والے پراسرار اور بااثر گینگ سمجھاجاتا ہے، میکسیکو اور دیگر ممالک سے منشیات سے بھری امپورٹڈ چاکلیٹ کوریئر سروسز کے ذریعے بیچ رہے تھے،ماری جوانا، آئس،چرس،افیون اور دیگر منشیات امپورٹڈ پیکنگ میں مہیا کی جاتی ہیں۔
جارڈن کے نام سے سرگرم عمل محمد ایوب پاکستان میں مختلف ذرائع سے منشیات سپلائی کررہا تھا، جارڈن گینگ کے محمد علی، عزیز، محمد ندیم، ثمینہ افتخار، ثناء  اور فاطمہ زاہرہ کو گرفتار کر لیا گیا، سنٹرل ایشیاء، کینیڈا، میکسیکو اور دیگر ممالک سے چاکلیٹ، ٹافی وغیرہ کی شکل میں منشیات بھیجی جاتی تھی۔
ملزمان فیک آئی ڈی کے ذریعے پاکستان میں موجود سپلائر سے رابطہ کرکے منشیات مہیا کررہے تھے،پنجاب پولیس نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی آپریشن کیا،پولیس افسران نے آئی ٹی اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا،ڈی ایچ اے فیز6میں جارڈن گینگ کے پانچ رکن اور 9گن مین پکڑے گئے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس ٹیم کو سی ایم آفس بلواکر شاباش دی اور محنت جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
آئی جی،سی سی پی او، ایڈیشنل سیکرٹری لاء اینڈ آرڈر،ایس ایس پی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔