ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کر لی۔مودی کے خلاف بھارت سے تنقیدی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں۔ بھارتی تجزیہ کارنے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا ۔
بھارتی تجزیہ کار نے ویڈیو پیغام میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ"آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے"۔اقوامِ متحدہ کا اجلاس جاری ہے ، جس میں کمال کی بات تو یہ ہے کہ 5 ویٹو پاور بھی پاکستان کے ساتھ ہیں۔ وہ برطانیہ ، وہ فرانس جس سے ہم رافیل خریدتے ہیں، وہ امریکا جس سے ہم نے ہزاروں کروڑ کا اسلحہ خریدا، وہ بھی پاکستان کے ساتھ ہے۔صرف یہی نہیں روس جو ہمارا دیرینہ دوست ہے اور چین بھی پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں جب پاکستان نے کہا کہ" TRFاور پاکستان کا نام نہیں آئے گا ، تو کسی کی بھی "پی فائیو ملک" کی ہمت نہ ہوئی کچھ کہنے کی"۔سبھی پی فائیو ممالک نے کہا ہٹا دو ۔ان سب باتوں سے سب پی فائیو ممالک کا چہرہ سامنے آگیا نا!وہ فرانس جس نے ہمیں ہتھیار بیچے ، رافیل بیچا ، وہ بھی اُس پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے ۔امریکہ بھی ، برطانیہ بھی ، روس بھی اور چین تو پہلے ہی پاکستان کے ساتھ ہے ۔
بھارتی تجزیہ کار نے مانا کہ تو بلآخر پاکستان اقوام متحدہ میں بھی کامیاب ہو گیا جبکہ ہمیں وہاں بھی پچھاڑا گیا ۔اب تو ہر طرف سے یعنی سعودی ہو ، قطر ہو ، یورپی یونین ہو ، امریکا ہو، کینیڈا ہو ، جاپان ہو ، روس ہو اور چین سے بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا کہ جنگ مت کرو ۔سب کہہ رہے ہیں جنگ مت کرو ، میں بچانے آ رہا ہوں ۔ایران بھی کہتا ہے جنگ مت کرو ۔ہم ہر گزرتے دن کے ساتھ سفارتی طور پر کمزور پڑتے جا رہے ہیں۔لیکن لگتا ہے کہ بھارت حکومت کی حکمت عملی یہی ہے کہ "جنگ کرنی ہی نہیں "۔لیکن اس جنگ میں پسے گی تو بھارتی عوام اور عوام تو پس رہی ہے ۔
بھارتی تجزیہ کارنے یہ بھی کہا کہ دوسروں کے سہارے آپ اوپر نہیں جا سکتے ۔ آپ کو اپنی لاش اپنے ہی کندہوں پر اٹھانی پڑے گی ، وہ چاہے اس جنگ میں ہو یا کسی اور جنگ میں۔
پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں بھارت کا گھناؤنا چہرہ بےنقاب کرچکا ۔خصوصی اجلاس میں پاکستان نے پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا بھارتی الزام سختی مسترد کردیا۔