بھارتی میڈیا کا جھوٹ بےنقاب: پاکستان مخالف پراپیگنڈے کا پول کھل گیا

بھارتی میڈیا کا جھوٹ بےنقاب: پاکستان مخالف پراپیگنڈے کا پول کھل گیا
کیپشن: بھارتی میڈیا کا جھوٹ بےنقاب: پاکستان مخالف پراپیگنڈے کا پول کھل گیا

ویب ڈیسک: دہشت گردی کا الزام لگا کر پاکستان کو بدنام کرنا بھارتی پالیسی کا پرانا وطیرہ ہے۔

ذارئع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھارامن کی صدر ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملاقات کو پاکستان مخالف پراپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔ اس ملاقات کو بھارتی میڈیا نے پاکستان پر سفارتی دباؤ کی "کامیابی" قرار دیا۔ عالمی میڈیا کے سوالات پر بھارت کے گودی میڈیا کی خبر کو ہی جعلی قرار دے دیا۔ 

بین الاقوامی میڈیا نے ملاقات کی سچائی پر سوالات اٹھائے، تو مودی سرکار نے فوراً  اسے" جھوٹی خبر" قرار دیا ۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ رویہ بھارت کی دوغلی سفارت کاری اور جھوٹے بیانیے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان کے خلاف یہ مہم دراصل بھارت کی اندرونی ناکامیوں اور عالمی سطح پر بگڑتی ہوئی ساکھ سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔

Watch Live Public News