بھارتی سائبر اٹیک کا خدشہ ، کابینہ ڈویژن نے تمام ڈویژنز کو ایڈوائزری جاری کردی 

بھارتی سائبر اٹیک کا خدشہ ، کابینہ ڈویژن نے تمام ڈویژنز کو ایڈوائزری جاری کردی 

(ویب ڈیسک ) بھارتی سائبر اٹیک کے خدشات کے پیش نظر کابینہ ڈویژن نے تمام ڈویژنز کو ایڈوائزری جاری کردی۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ  پاکستانی حکام کو نشانہ بنانے والی ایک حالیہ فشنگ مہم دیکھی گئی ہے، یہ سائبر حملہ مبینہ طور پر انڈین تھریٹ ایکٹر (ٹی اے) سائیڈ ونڈر سے منسلک ہے، یہ تھریٹ ایکٹر پاکستان میں پچھلے کچھ سالوں سے سرگرم ہے۔

ایڈوازئری کے مطابق  اس سائبر حملے کے لئے فشنگ ای میلز کا استعمال کیا جاتا ہے،  سائبر حملوں میں پاکستانی حکام کو نشانہ بنایا جاتا ہے، اس بھارتی قسم کے سائبر حملوں میں   پاکستان کے حساس اداروں کے سائبر سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا نام استعمال کیا جاتا ہے۔

  ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ  مختلف اداروں میں ملازمت کرنے والے ذاتی افراد کو اس طرح کے فشنگ اور سوشل انجینئرنگ حملوں کا شکار ہونے کے خلاف تربیت دی جائے، فشنگ ای میلز کا پتہ لگانے اور بلاک کرنے کے لیے ای میل فلٹرنگ سلوشنز، مالویئر اور اسپین چیک لگایا جائے۔

Watch Live Public News