لاہور؛ سروسز ہسپتال کی میڈیسن چوری ، چوکیدار ہی چور نکلا

لاہور؛ سروسز ہسپتال کی میڈیسن چوری ، چوکیدار ہی چور نکلا

ویب ڈیسک: لاہور کے سروسز ہسپتال سے مبینہ طور پر میڈیسن چوری ، ہسپتال کے سکیورٹی سپروائزر نے چور کو پکڑ لیا۔

سروسز ہسپتال کا چوکیدار ہی چور نکلا، علی عمران مبینہ طور دوائیاں چوری کر کے لے جا رہا تھا، علی عمران نے اپنے دو ساتھیوں کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا۔

علی عمران نے اپنے دو ساتھیوں نیاز اور علی حیدر کے ناموں کا انکشاف کیا ہے، ایم ایس نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔

ہسپتال عملہ نے مبینہ طور پر چور علی عمران سے میڈیسن برآمد کر کے تحویل میں لے لی۔

Watch Live Public News