حکومت کا ملک بھر میں نئے کنکشنز کے اجرا پر عارضی پابندی کا فیصلہ

حکومت کا ملک بھر میں نئے کنکشنز کے اجرا پر عارضی پابندی کا فیصلہ
کیپشن: حکومت کا ملک بھر میں نئے کنکشنز کے اجرا پر عارضی پابندی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ملک میں جاری گیس بحران کے باعث حکومت نے ملک بھر میں نئے گیس کنکشنز کے اجرا پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی آر ایل این جی کی سپلائی بہتر ہونے تک برقرار رہے گی۔ اس فیصلے کے بعد سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے نئے ڈیمانڈ نوٹس کا اجرا بھی روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب ارجنٹ اور عام فیس جمع کرانے والے صارفین کو بھی نئے گیس کنکشن فراہم نہیں کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال آر ایل این جی کی ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث پیدا ہوئی ہے، جس کی وجہ سے جہاز بروقت نہیں پہنچ پا رہے۔ تاہم جیسے ہی سپلائی معمول پر آئے گی، نئے کنکشنز کی بحالی کا عمل دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نئے گیس کنکشنز کے اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے تحت ڈیمانڈ نوٹس فیس 6 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 23 ہزار 500 روپے کر دی گئی تھی، جبکہ ترجیحی کنکشن کے لیے اضافی 25 ہزار روپے وصول کیے جا رہے تھے۔

Watch Live Public News