ویب ڈیسک: اسٹیج اداکارہ نرگس کے بیٹے مرتضی علی کی پاکستان میں کینیڈا کے قونصل جنرل کو ای میل، کہا کہ والدہ پر تشدد کا کیس ڈیفالٹ ہو جائے گا ،انسپکٹر ماجد بشیر پولیس سے ساز باز کر رہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق معروف اسٹیج اداکارہ نرگس کے بیٹے کی جانب سے بھیجی گئی ای میل میں تحریر کیا گیا کہ انسپکٹر ماجد بشیر پولیس ملازم ہے کیس خراب کرسکتا ہے ،2022 میں بھی والدہ پر تشدد ہوا جس کے ثبوت دے دئیے ہیں، پاکستان میں ان کے ساتھ بدسلوک کی جارہی ہے، والدہ نے مجھے کال کرکے سب بتایا کہ کیسے انہیں مارا، پیٹا گیا۔
اداکارہ کے بیٹے نے اہم انکشاف کیا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے،تشدد کرنے والے شخص کا نام ماجد بشیر ہے، وہ لاہور پولیس میں بطور ایس ایچ او کام کرتا ہے، والدہ نے مجھے سے کہا کہ اُن پر ہونے والے بدترین تشدد کی آواز کو میڈیا تک پہنچاو!کیونکہ وہ بدسلوکی کا سامنا نہیں کر سکتی،
آپ سے درخواست ہے کہ ماجد بشیر کو اس کے کئے کی سزا دی جائے اور میری والدہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔