ویب ڈیسک: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا برونائی دارالسلام کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے سلطان آف برونائی ہز میجسٹی سلطان حاجی حسن البلقیہ سے ملاقات کی۔
دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیرِاعظم کے دفتر اور وزیر دفاع دوم یانگ برہومت پہن داتو لیلاراجا میجر جنرل (ر) داتو پدوکا سری آوانگ حاجی حلابی بن حاجی محمد یوسف اور کمانڈر رائل برونائی آرمڈ فورسز میجر جنرل داتو پدوکا حاجی محمد حزائمی بن بول حسن سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
ISPR
— Media Talk (@mediatalk922) November 6, 2025
06 November 2025:
General Sahir Shamshad Mirza, NI, NI (M), Chairman Joint Chiefs of Staff Committee (CJCSC), while on an official visit to Brunei Darussalam.@alihamzaisb @OfficialDGISPR @ISPRMonitor pic.twitter.com/nLJT97ISHL
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے موارا نیول بیس پر واقع کے ڈی بی دارالامان اور ڈیفنس اکیڈمی رائل برونائی آرمڈ فورسز کا بھی دورہ کیا، جہاں انھوں نے ’علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار‘ کے موضوع پر لیکچر دیا اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس کے مقامی و غیر ملکی افسران سے تبادلۂ خیال کیا۔
ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے مابین علاقائی اور عالمی سلامتی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس نے برونائی کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے دفاعی تعاون اور عسکری روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
برونائی کے سلطان اور عسکری قیادت نے پاکستانی افواج کے پیشہ ورانہ معیار، کارکردگی اور دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔ دورے کے دوران ہیڈکوارٹر رائل برونائی آرمڈ فورسز پہنچنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ایک گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔