ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برطانوی فوج کے چیف آف دی جنرل اسٹاف نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور برطانوی فوج کے چیف آف دی جنرل اسٹاف کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران برطانوی فوج کے چیف آف دی جنرل اسٹاف کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کارکردگی کی تعریف بھی کی گئی۔
برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی یادرگارِ شہداء پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے برطانوی فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔