نیویارک کے نئے منتخب میئر اداکار نکلے،  کون سی فلم میں کام کر چکے ؟

نیویارک کے نئے منتخب میئر اداکار نکلے،  کون سی فلم میں کام کر چکے ؟

(ویب ڈیسک ) نیویارک سٹی کے نئے میئر زوہران ممدانی نے تاریخ رقم کر دی ہے، وہ نہ صرف 1892 کے بعد شہر کے سب سے کم عمر میئر بنے ہیں بلکہ پہلے مسلمان میئر بھی ہیں۔ مگر ان کی زندگی ہمیشہ سے سیاست کے گرد نہیں گھومتی رہی۔

جب 34 سالہ زوہران  ممدانی کے بارے میں مزید معلومات سامنے آئیں تو سیاست کے شائقین کو ایک اور غیر متوقع حقیقت کا پتہ چلا  کہ  زوہران  ممدانی نے اداکاری بھی کی ہے۔

ممدانی کی والدہ، میرا نائر، 68 سالہ مشہور بھارتی نژاد امریکی فلم ساز ہیں۔ انہوں نے "Mississippi Masala" بنائی تھی جسے وینس فلم فیسٹیول میں بہترین اسکرین پلے کا ایوارڈ ملا۔ ان کی دیگر مشہور فلموں میں The Namesake اور Vanity Fair شامل ہیں۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ زوہران نے 2004 میں اپنی والدہ کو "Harry Potter and the Order of the Phoenix" کی ہدایت کاری سے بھی روک دیا تھا۔

میرا نائر کی ایک اور کامیاب فلم Queen of Katwe (2016) — جس میں لوپیٹا نیونگو اور مدینہ نالوانگا نے مرکزی کردار ادا کیے۔اس فلم میں   زوہران ممدانی نے خود بھی ایک مختصر کردار نبھایا تھا۔ وہ فلم میں "Bookie Student" کے طور پر نظر آتے ہیں، جن کے بالوں کے ایک طرف اسٹائلش ٹرام لائنز بنی ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ  زوہران  ممدانی فلم میں "Third Assistant Director" کے طور پر بھی درج ہیں، اور اگر آپ ان کے ریپ نام "Young Cardamom" سے واقف ہیں، تو آپ کو ان کا گانا "#1 Spice" فلم کے ساؤنڈ ٹریک میں سننے کو بھی ملے گا۔

یوں لگتا ہے کہ یہ شخص سیاست، موسیقی اور فلم — تینوں میدانوں میں مہارت رکھتا ہے! اگرچہ زوہران ممدانی  کو ابھی تک اپنے کردار کے لیے کوئی آسکر نہیں ملا، لیکن مرکزی اداکارہ مدینہ نالوانگا نے اپنی کارکردگی پر Critics’ Choice Award جیتا تھا۔

اگر آپ تجسس محسوس کر رہے ہیں تو آپ Disney+ یا Prime Video پر Queen of Katwe میں نیویارک کے موجودہ میئر زوہران ممدانی کو دیکھ سکتے ہیں۔

Watch Live Public News