قومی اسمبلی و سینیٹ میں کون ہوگا اپوزیشن لیڈر؟  پی ٹی آئی نے ناموں  کی منظوری دیدی 

قومی اسمبلی و سینیٹ میں کون ہوگا اپوزیشن لیڈر؟  پی ٹی آئی نے ناموں  کی منظوری دیدی 

(ویب ڈیسک ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ناموں کی نامزدگی کی تصدیق کردی۔

پی ٹی آئی کی قومی و سینیٹ اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظور دیدی  جبکہ سینیٹ میں علامہ راجہ ناصرعباس کو اپوزیشن لیڈربنانے کی منظوری دیدی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  اپوزیشن کل قومی  اسمبلی سیکرٹریٹ اور، سینیٹ سیکرٹریٹ میں اپوزیشن لیڈرز کے نام جمع کرائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ناموں کی نامزدگی کی تصدیق کردی ہے۔

Watch Live Public News