دبئی: محمد رضوان ورلڈ کپ میں اسپتال رہ کر آیا لیکن اس کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی جب انہوں نے کہا پاکستان کے لئے کھیلنا ہے، مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میرے پاس رضوان جیسے وارئیرز ہیں۔ کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد ہمارا مورال بلند ہوا،ہ مارا پلان ہے کہ جس موموینٹم میں چل رہے ہیں وہی لے کر اگلے میچز پر چلیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ خوشی ہوتی ہے کہ کوئی نا کوئی کھلاڑی پرفارمنس دے رہا ہے مختلف مین آف دی میچ آرہے ہیں، میں آوٹ ہوتا ہوں تو محمد رضوان بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں، لوئر آرڈر کو پرفارمنس میں تھوڑی مشکل پیش آرہی تھی لیکن اب پرفارمنس آنا شروع ہوگئی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ محمد نواز کو کہا تھا اپنی گیم کھیلیں اور بغیر کسی پریشر کے کھیل رہے ہیں،محمد رضوان انجری کے ہوتے ہوئے کھیل رہے ہیں پرفارمنس دے رہے ہیں، محمد رضوان کی ایم آر آئی ہوئی ہے وہ اب اچھا محسوس کررہے ہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ لیفٹ رائٹ کمبی نیشن کی وجہ سے بھارت کو مشکل پیش آئی، محمد نواز کو لیفٹ ہینڈ بیٹر کے طور پر بھیجا لیکن اس نے پلان کے مطابق کھیل پیش کیا، محمد نواز کو بیٹنگ اس نمبر پر مل نہیں رہی تھی لیکن جب ملی تو اچھا پرفارم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ کی ٹرافی بولنے سے نہیں جیتی جاتی کوشش کرنی پڑے گی محنت کرنی پڑے گی، ٹی ٹونٹی کی خوبصورتی ہے کہ کسی بھی باولر پر اٹیک ہوسکتا ہے، ہمارے نے باولنگ یونٹ اچھا اٹیک کیا اور اچھا کم بیک کیا۔ بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان ورلڈ کپ میں اسپتال رہ کر آیا لیکن اس کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی جب انہوں نے کہا پاکستان کے لئے کھیلنا ہے، مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میرے پاس رضوان جیسے وارئیرز ہیں، اپنے اوپر پورا یقین ہے کہ جہاں میرا جتنا لکھا ہے وہ ملنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم ہونے کے ناطے ہمارے کھلاڑی اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے اپنے اوپر لے رہے ہیں، کپتان ہونے کے ناطے جب ذمہ داری آتی ہے تو اسکو اچھے طریقے سے نبھانا چاہیے، اپنے کھلاڑیوں کو جو بھی پلان دیتا ہوں وہ بخوبی اس پر عمل درآمد کرتے ہیں، کپتان ہونے کے ناطے بہت کچھ سیکھا ہے، سیکھنے کا عمل ہر وقت جاری رہتا ہے۔