کراچی : سونے کی قیمت میں 10 ہزار 500 روپے فی تولہ کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی ہوئی ہے، سونے کی قیمت میں 10 ہزار 500 روپے فی تولہ کی نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 2 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 90 ہزار 586 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کی کمی سونا 1926 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔