ٹرمپ ٹیرف کے اثرات:سعودی اسٹاک مارکیٹ کریش،ایشیائی مارکیٹوں میں مندی

ٹرمپ ٹیرف کے اثرات:سعودی اسٹاک مارکیٹ کریش،ایشیائی مارکیٹوں میں مندی
کیپشن: ٹرمپ ٹیرف کے اثرات: خلیجی اورسعودی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی،اربوں ریال ڈوب گئے

ویب ڈیسک:امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ تجارتی ٹیرف کا اثر خلیجی ممالک اور سعودی عرب تک بھی پہنچ گیا۔ تیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی سے سعودی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 500 ارب ریال تک کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ 

سعودی بنچ مارک تاسی انڈیکس700 پوائنٹس کمی سے11200پربند ہوا، آئل کمپنی آرمکو کو شیئرز کی مد میں340ارب ریال کا نقصان ہوا، سعودی نیشنل بینک اور دیگر بڑی کمپنیوں کو بھی نمایاں نقصان، ہوا۔

سعودی میڈیا کے مطابق قطر، کویت، مسقط اور بحرین کی سٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ پیدا ہوگئی، کویت سٹاک مارکیٹ میں 6.6، قطر سٹاک مارکیٹ میں5.5 فیصد کمی ہوئی، مسقط مارکیٹ انڈیکس میں 2.1 فیصد، بحرین سٹاک مارکیٹ میں 2.5اور عمان میں 2.6فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ خلیجی سٹاک مارکیٹوں میں مئی2020ء کے بعد سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس سے قبل امریکا کی ایس اینڈ پی انڈیکس میں 5.9 فیصد اور نیسڈیک میں 5.8 فیصد کمی ہوئی۔ جرمنی، برطانیہ، فرانس اور کوپن ہیگن سمیت یورپی بازاروں میں بھی مندی کے بادل چھائے رہے۔

ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی:

ٹرمپ ٹیرف اور عالمی تجارتی جنگ کے خدشات پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں نئے ہفتے کے آغاز پر شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

پیر کی صبح جاپان کے نکی 225 انڈیکس میں 6.5 فیصد کی کمی دیکھی گئی جبکہ تائیوان کی سٹاک مارکیٹ میں تقریباً 10 فیصد، سنگاپور میں 8.5 فیصد اور جنوبی کوریا کی سٹاک مارکیٹ 5 فیصد نیچے آئی ہے۔

جنوبی کوریا میں شدید مندی کے خدشات پر ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی جب کہ آسٹریلین اسٹاک مارکیٹ میں 160 ارب ڈالرز کا خسارہ ہوا جہاں  ٹریڈنگ شروع ہونے کے 15 منٹ میں بینچ مارک ایس اینڈ پی 6 فیصد نیچے آگیا۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے ٹیرفز کے دفاع میں کہا، ’ضروری نہیں کہ کساد بازاری ہو۔ کون جانتا ہے کہ مارکیٹ ایک دن، ایک ہفتے میں کیسا رد عمل دے گی۔ ہم خوشحالی کے لیے طویل مدتی اقتصادی بنیادوں پر چیزوں کو آگے لے جا رہے ہیں۔‘

Watch Live Public News