ٹرمپ ٹیرف کا بھونچال: یورپی اسٹاک مارکیٹس بھی کریش 

ٹرمپ ٹیرف کا بھونچال: یورپی اسٹاک مارکیٹس بھی کریش 
کیپشن: ٹرمپ ٹیرف کا بھونچال: یورپی اسٹاک مارکیٹس بھی کریش 

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی ٹیرف نے دنیا بھر میں بھونچال مچا دیا۔ خلیجی ممالک، ایشیائی ممالک کے بعد یورپی اسٹاک مارکیٹس بھی کاروباری دن کے آغاز پر ہی کریش کرگئیں۔ 

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یورپی اسٹاک مارکیٹس پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز میں کریش کرگئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محصولات پر عالمی سطح پر فروخت میں تیزی کے باعث فرینکفرٹ میں 10 فیصد تک کی کمی واقع ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ یورپی اسٹاک مارکیٹس میں انڈیکس فری فال میں چلا گیا۔ جہاں پیرس میں 6 فیصد سے زیادہ، لندن میں تقریبا 6 فیصد، ایمسٹرڈیم میں 5 فیصد سے زیادہ، اوسلو اور میلان میں انڈیکس 3 فیصد سے زیادہ کمی کا شکار ہے۔ 

Watch Live Public News