ویب ڈیسک: بڑے پیمانے پر شمسی توانائی سے بجلی کا حصول کی وجہ سے پاکستان ایران جنگ کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے باوجود توانائی بحران سے محفوظ ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این (CNN) کے مطابق ایران جنگ اور حالیہ کشیدگی میں عالمی بحران سے تیل وگیس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں تاہم اس کے باجود پاکستان واحد ملک ہے جو توانائی بحران سے محفوظ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو سے تین برسوں کے دوران پاکستان میں بڑے پیمانے پر سولر پینلز کی تنصیب کے نتیجے میں اندازاً 25 فیصد بجلی شمسی توانائی سے حاصل کی جارہی ہے۔
A "solar shield" is protecting Pakistan from some of the price shock of the Gulf War energy crisis.
— Ivan Watson (@IvanCNN) April 2, 2026
3 years ago, consumers embarked on a solar panel binge...and now 25% of Pakistan's electricity comes from solar power.
Reporting w/@SophiaSaifi & PJ Javed Iqbal#Pakistan #Iran pic.twitter.com/WT1U4h8af4
امریکی ٹی وی کے مطابق آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے اثرات بھی پاکستان پر انتہائی محدود رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ متبادل توانائی ذرائع کا تیزی سے فروغ ہے۔
رپورٹ میں پاکستان میں شمسی توانائی کے پھیلاؤ کو ’’خاموش انقلاب‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ قابلِ تجدید توانائی میں اضافے کے باعث پاکستان نے 2020 کے بعد 12 ارب ڈالر سے زائد کی بچت کی ہے۔