ڈسکہ: سات سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

ڈسکہ: سات سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

ڈسکہ(پبلک نیوز)‌ پولیس کے مطابق ڈسکہ تھانہ بمبانوالہ گاوں لدھے میں سات سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا.پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں سات سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش رات گئے کھیتوں سے برآمد ہوئی، اور بچے کے ہاتھ پاوں اور گلہ بچے کی قمیض سے بندھے پائے گئے.

پولیس نے کہا کہ ایک روز قبل بچہ کھیلنے کے لیے گلی میں گیا اور لاپتہ ہو گیا تھا، سات سالہ زین کو اغواء کے بعد کھیتوں میں لے کر جانے والے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹج سے ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی، پبلک نیوز کو ابتدائی فوٹیج موصول ہو گئی ہے.فوٹیج میں بچہ ٹائر چلاتا ہوا ملزم کے پیچھے پیچھے جاتا دیکھا جا سکتا ہے. فوٹیج میں ملزم بچے کو گلی میں کھیلتے ہوئے اپنے ساتھ لے جا رہا ہے . پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے. گرفتار ملزم وحید نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے.

ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ زیادتی کے بعد سر میں اینٹیں مار مار کر بچے کو ہلاک کیا اور لاش کھیتوں میں چھپا دی، تھانہ بمبانوالہ پولیس نے ملزم وحید کے خلاف اغواء براے زیادتی قتل کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ زین کی لاش پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دی ہے. ملزم کی گرفتاری کے بعد اس سے مزید تفتیش جاری ہے

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔