تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
کیپشن: تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی۔

پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کی وساطت سے آرٹیکل 184/3 کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

تحریک انصاف نے درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ الیکشن ترمیم ایکٹ کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے،الیکشن کمیشن کو مخصوص نشتیں  دوسری سیاسی جماعتوں کو الاٹ کرنے سے فوری روک دیا جائے۔خواتین و غیر مسلم کی مخصوص نشتیں تحریک انصاف کو الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تحریک انصاف مخصوص نشتوں کی فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکی ہے۔12 جولائی فیصلہ کے بعد مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہے۔

Watch Live Public News