ٹرمپ اور پوٹن کی آئندہ دنوں ملاقات کریں گے،  روسی ترجمان 

ٹرمپ اور پوٹن کی آئندہ دنوں ملاقات کریں گے،  روسی ترجمان 

(ویب ڈیسک ) روسی ترجمان کا کہنا ہے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے آئندہ چند دنوں میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی   ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے وہ بہت جلد روسی اور یوکرینی صدور سے ایک ساتھ بالمشافہ ملاقات کرنے کے "اچھے امکانات" دیکھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے روس کو یوکرین میں جنگ بندی کے لیے دی گئی ڈیڈلائن جمعے کے روز ختم ہو رہی ہے، جس کے بعد مزید سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ  امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے بدھ کے روز روسی صدر پوٹن سے ملاقات کی۔ وٹکوف اس سے قبل چار بار ماسکو جا چکے ہیں، جن کے بعد ٹرمپ کی جانب سے امن مذاکرات میں پیشرفت کی امید ظاہر کی گئی، تاہم اب تک کوئی بڑا بریک تھرو نہیں ہو سکا۔

Watch Live Public News