پبلک نیوز: ایک روز میں 3 ہزار 338 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ چار پانچ فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 89 ہزار 192 ہو گئی۔ ایک ہزار 684 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں کورونا کی پانچویں لہر کے وار جاری ہیں۔ مہلک وبا نےایک روز میں مزید 38 زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے۔ اموات کی تعداد 29 ہزار 516 ہو گئی۔ گزشتہ روز 3 ہزار 338 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ چار پانچ فیصد رہی۔ اس وقت ملک بھر میں 89 ہزار 192 افراد کووڈ کے باعث اسپتالوں اور گھروں میں زیرعلاج ہیں۔ ایک ہزار 684 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز 4 ہزار 905 افراد صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد اب تک اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 44 ہزار 403 ہو گئی۔ کورونا سے بچاو کے لیے ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ اب تک 10 کروڑ 81 لاکھ 73 ہزار سے زیادہ افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی۔ 8 کروڑ 47 لاکھ 31 ہزار سے زیادہ افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے۔