ویب ڈیسک: چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کا معاملہ،ذرائع کا کہناہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے لیے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام پر غورشروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ حکمران جماعت میں چیف الیکشن کمشنر، ممبران کی تقرری پر مشاورت شروع ہوگئی،حکومت نے چیف الیکشن کمشنر، ممبران الیکشن کمیشن کیلئےسابق ججز بیوروکریٹس کے ناموں پر غور شروع کردیا، چیف الیکشن کمشنر کے لیے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام پر غور جاری ہے جبکہ ن لیگ نے سابق ججز ناصر الملک، تصدق جیلانی کے ناموں پر بھی غور شروع کردیا ہے۔
ن لیگ نام فائنل کرنے کے بعد صدر زرداری اور اتحادیوں سے مشاورت کرے گی، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر تاحال وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورتی عمل کا آغاز نہیں ہو سکا،مشاورت نہ ہوئی تو براہ راست پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی،حکومت اور اپوزیشن پارلیمانی کمیٹی کو تین، تین نام بھجوائیں گے۔