عمران خان اچھا ہے یا برا،8 فروری کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے،محمود خان اچکزئی

عمران خان اچھا ہے یا برا،8 فروری کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے،محمود خان اچکزئی
کیپشن: عمران خان اچھا ہے یا برا،8 فروری کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے،محمود خان اچکزئی

ویب ڈیسک: محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو لوگوں پر سیدھی گو لیاں چلائی گئیں، عمران خان اچھا ہے یا برا 8 فروری کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے،الیکشن پر ڈاکہ مارا گیا ہے مزاکرات نہیں ہونگے،شہباز شریف کو کیا ہوتا کہ دیتا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمارا خطہ خطرناک حالت میں ہے،ہمارے خطے کے حکمرانوں کے وزڈم کا امتحان ہے،اگر خطہ جنگ میں گیا تو پھر کوئی اور فیصلہ کرے گا،ہندوستان میں پاکستان سے زیادہ غربت ہے،سیاسی اکابرین اور افواج پاکستان سمیت کل جماعتی کانفرنس بلا جائے،تین کروڑ افراد خط غربت سے نیچے ہیں اگر یہ لوگ سڑکوں پر آگئے تو پھر کیا ہوگا۔

محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ 26 نومبر کو لوگوں پر سیدھی گو لیاں چلائی گئیں،ووٹ بیچنے کی قیمت 70 کروڑ روپے رکھی گئی،سائیکل چور جیل چلا جاتا ہے ملک بیچنے والا مزے کرتا ہے،کہتے ہیں پاکستان اسلام کا قلعہ ہے مگر یہاں  اسلام کو قلعہ میں بند کر دیا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان اچھا ہے یا برا 8 فروری کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے،الیکشن پر ڈاکہ مارا گیا ہے مزاکرات نہیں ہونگے۔

محمود خان اچکزئی نے مزید کہا ہے کہ شہباز شریف کو کیا ہوتا کہ دیتا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت پر رہا کیا جائے،سیاسی قائدین میں کسی کو جرات نہیں ہوئی آئین کو کچلنے والوں کو ہاتھ لگایا ہو ،سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو حلف دینا چاھیے ان سے ملاقات نہیں کروں گا۔

Watch Live Public News