ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں بسنت کی خوشیوں میں شرکت کی۔
سابق وزیر اعظم اندرون لاہور مستی گیٹ کے قریب سلطان ٹیپو بلڈنگ میں واقع اپنے ایک دوست کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے چھت پر بیٹھ کر اڑتی پتنگوں کا نظارہ کیا۔
اس موقع پر نواز شریف نے گڈا اور ڈور بھی تھامی اور بسنت کی روایت سے لطف اندوز ہوئے۔ ان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر، خرم بٹ اور احسن ڈار بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ لاہور میں بسنت کی رنگینیاں عروج پر ہیں۔ بسنت فیسٹیول کے دوسرے روز بھی شہر بھر میں گہما گہمی رہی اور شہری بھرپور انداز میں تہوار منا رہے ہیں۔