مین ہٹن داخلے پر ہر گاڑی سے 9 ڈالر ٹیکس وصول کرنیکا فیصلہ

congession pricing toll tax implemented in NY
کیپشن: congession pricing toll tax implemented in NY
سورس: google

 ویب ڈیسک:  رش پر قابو پانے کے لئے نیا حکم ۔۔۔۔ نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں داخل ہونے والی  ہرگاڑی سے 9 ڈالر ٹول ٹیکس لینے کا فیصلہ، نو منتخب صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کا حلف کے بعد ٹیکس واپس لینے کا عندیہ دیدیا ۔

 نیویارکحکام کا کہنا ہے کہ 'کنجشن پرائسنگ' کے نام سے وصول کیے جانے والے ٹول ٹیکس سے شہر کے پبلک ٹرانزٹ انفراسٹرکچر کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

امریکہ میں اپنی نوعیت کے اس پہلے ٹیکس کے نفاذ پر شہریوں کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

بعض شہری اسے ٹریفک جام کے خاتمے کے لیے اہم قرار دے رہے ہیں جب کہ بعض اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد اس ٹیکس کو ختم کر دیں گے۔

منتخب صدر کا 'ٹرمپ ٹاور' بھی اسے علاقے میں آتا ہے۔ نومبر میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ٹول ٹیکس کے نفاذ سے نیو یارک دوسرے شہروں سے پیچھے رہ جائے گا اور اس سے کاروباری افراد کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

زیادہ تر مسافر گاڑیوں کے ڈرائیور ویک ڈیز میں پانچ بجے سے رات نو بجے کے درمیان سینٹرل پارک میں داخل ہونے کے لیے نو ڈالرز ادا کریں گے۔

ویک اینڈز پر صبح نو بجے سے رات نو بجے کے دوران زیادہ تر گاڑیوں سے 2.25 ڈالرز وصول کیے جائیں گے۔

مین ہیٹن میں کاروباری اداروں کے دفاتر کے علاوہ سیاحوں کے لیے پرکشش مقامات ٹائمز اسکوائر، چائنا ٹاؤن، سینٹرل پارک اور گرینڈ سینٹرل ٹرمینل بھی ہیں۔

موٹر سائیکل سواروں، ٹرک ڈرائیورز اور ٹیکسی ڈرائیورز کے لیے یہ فیس مختلف ہو گی اور یہ مین ہیٹن کے مختلف علاقوں میں بنائی گئی 100 سے زیادہ ڈیٹیکشن سائٹس پر جمع کی جائے گی۔

یہ فیس مین ہیٹن میں داخل ہونے والی ٹنلز اور مختلف پلوں سے گزرنے کے لیے ادا کیے جانے والے ٹول ٹیکس کے علاوہ ہے۔ تاہم پیک آورز کے دوران پہلے ہی مخصوص ٹنلز کے ذریعے ٹول ادا کر کے آنے والوں کو تین ڈالر کی رعایت ہو گی۔

Watch Live Public News