خوبصورتی بے مثال، میلانیا ٹرمپ کی دستاویزی فلم ایمیزون پر نشر ہوگی

DOCU DRAMA ON MELANI TRUMP
کیپشن: DOCU DRAMA ON MELANI TRUMP
سورس: google

 ویب ڈیسک :امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے بارے میں ایک دستاویزی فلم اس سال کے آخر میں ریلیز کی جائے گی، ایمیزون نے تصدیق کردی   ایمازون نے  سابق اور  20 جنوری کو پھر دوبارہ بننے والی امریکی خاتون اول کی خوبصورتی کو "بے مثال" قرار دیا گیا ہے۔

ورائٹی  میگزین کی  رپورٹ  کے مطابق میلانیا کی  فلم بندی دسمبر میں ہالی ووڈ  ڈائریکٹر بریٹ ریٹنر  نے شروع کی تھی ۔

ایمیزون کے ایک ترجمان  کا کہنا تھا ک ہ، "ہم دنیا بھر میں اپنے لاکھوں صارفین کے ساتھ یہ واقعی منفرد کہانی شیئر کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ "پرائم ویڈیو اس پراجیکٹ کے بارے میں مزید تفصیلات شیئر کرے گا ۔"

 یہ فلم  سینما ہالز کے ساتھ  ساتھ پرائم اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر بھی ریلیز کی جائے گی۔

این کریڈٹس میں نو منتخب صدر  امریکا ڈونلڈ  ٹرمپ  کا اپنا نام  نیو ایلیمنٹ میڈیا کے فرنینڈو سلیچن کے ساتھ  شریک ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طورپر درج ہے ۔ 

یادرہے فرنینڈو سلیچن نے اولیور اسٹون کے ساتھ NSA کے وسل بلور ایڈورڈ سنوڈن اور برازیل کے صدر لوئیز اناسیو 'لولا' دا سلوا  کی شخصیات پر دستاویزی فلمیں بنا رکھی ہیں ۔

 رپورٹ کے مطابق دستاویزی فلم کی تیاری کا کام  ڈونلڈ ٹرمپ کے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں فیصلہ کن جیت کے ا کے تقریباً ایک ماہ بعد شروع ہوا۔ سلووینیا میں پیدا ہونے والی میلانیا ٹرمپ کی تیسری بیوی اور ان کے سب سے چھوٹے بیٹے بیرن کی ماں ہیں۔

Watch Live Public News