جسٹن ٹروڈو مستعفی، لبرل پارٹی کا نیا لیڈر کون؟ نام سامنے آگئے

جسٹن ٹروڈو مستعفی، لبرل پارٹی کا نیا لیڈر کون؟ نام سامنے آگئے

ویب ڈیسک:کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو گزشتہ روز مستعفی ہوگئے ہیں، ان کی لبرل پارٹی جلد نئے لیڈر کا انتخاب کرے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق لبرل ایم پیز کی بڑی تعداد نے وزیر اعظم کے لیے کرسٹیا فری لینڈ کی حمایت کا اعلان کر دیا، کرسٹیا فری لینڈ سابق وزیر خزانہ اور نائب وزیر اعظم رہ چکی ہیں،  کرسٹیا فری لینڈ نے 16 دسمبر کو ٹروڈو کی کابینہ سے استعفیٰ دیا تھا.

نئے لیڈر  کےانتخاب کی فہرست میں مارک کارنی کا نام بھی ہے جو بینک آف کینیڈا اور بینک آف انگلینڈ دونوں کے سربراہ رہ چکے ہیں، انہوں نے لبرلز کی قیادت کے لیے انتخاب لڑنے سے انکار نہیں کیا ہے۔

ڈومینک لی بلینک کا نام بھی زیرگردش ہے جنہوں نے فری لینڈ کے استعفیٰ کے بعد وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھال لیا، اور کابینہ کے کئی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

انیتا آنند کو پہلی بار 2019 میں کابینہ میں نامزد کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے وہ کئی محکموں پر فائز ہیں، تجزیہ کار اُن کو بھی لبرل پارٹی کے نئے لیڈر کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

میلانی جولی بھی لبرل پارٹی کی لیڈر منتخب ہوسکتی ہیں کیونکہ گزشتہ سال نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق انہیں جسٹن ٹروڈو  کی ممکنہ جانشین بنائے جانے کا امکان تھا۔

اس کے علاوہ کرسٹی کلارک،کرینہ گولڈ، فرینک بیلس اور فرانسوا-فلپ شیمپین کے نام زیر گردش ہیں۔

Watch Live Public News