بانی پی ٹی آئی کے حالیہ ٹوئٹس کے بعد حکومت، پی ٹی آئی کے مذاکرات معطل ہوچکے ، خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی کے حالیہ ٹوئٹس کے بعد حکومت، پی ٹی آئی کے مذاکرات معطل ہوچکے ، خواجہ آصف

(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ   عمران خان کے سامنے آنے والے ٹوئٹس کے بعد حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات معطل ہو چکے، اب یہ مذکرات لاحاصل ہیں۔

خواجہ آصف نے بیان میں کہا کہ  پی ٹی آئی اعتبار کے قابل نہیں ہے لیکن پھر اس کے ساتھ مذاکرات جاری رہنے چاہئیں۔ پی ٹی آئی جو پیشکش کئے جانے کی بات کر رہی ہے، قطعی طور پر ایسی کوئی بات اب تک نہیں ہوئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ  پی ٹی آئی کے رہنما تو امریکا کی نئی انتظامیہ سے این آر او مانگ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ جلد آجانا چاہئے، امید ہے کہ یہ جلد آجائے گا۔

 گزشتہ روز  بانی پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں حکومت اور اداروں پر سخت تنقید کی گئی ۔ عمران خان نے کہا  کہ ا القادر ٹرسٹ کا فیصلہ صرف اور صرف پچھلے کیسز کی طرح دباؤ ڈالنے کے لیے لٹکایا جا رہا ہے،جو کچھ آج ملک میں جمہوریت کے نام پر ہو رہا ہے، اس کا موازنہ صرف اور صرف یحیٰی خان کے دور سے کیا جا سکتا ہے۔ شہباز شریف صرف ایک کٹھ پتلی ہے۔

Watch Live Public News