ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی نے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی نے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی
کیپشن: ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی نے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی

ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا کے مطابق، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے بنگلا دیش کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق، بنگلا دیش نے سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت سے باہر میچز منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم آئی سی سی نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے بنگلا دیش کو بھارت میں میچز کھیلنے کا حکم دیا۔ اگر بنگلا دیش اس حکم کو تسلیم نہیں کرتا تو اسے پوائنٹس کا نقصان ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے کوئی الٹی میٹم دیا گیا ہو۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب آئی پی ایل کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز نے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز کے تعلقات کشیدہ ہو گئے۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ اس کی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔

Watch Live Public News