جنگ بندی کے بعد یوکرین میں فوج تعینات کرنے پر برطانیہ اور فرانس میں اتفاق

جنگ بندی کے بعد یوکرین میں فوج تعینات کرنے پر برطانیہ اور فرانس میں اتفاق
کیپشن: جنگ بندی کے بعد یوکرین میں فوج تعینات کرنے پر برطانیہ اور فرانس میں اتفاق

ویب ڈیسک: برطانیہ اور فرانس نے یوکرین میں جنگ بندی کے بعد اپنے فوجی تعینات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، پیرس میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس بات کا اعلان کیا کہ جنگ بندی کے بعد دونوں ممالک یوکرین میں اپنے فوجی دستے تعینات کریں گے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فرانس اور برطانیہ کے فوجیوں کی تعیناتی اور فوجی اڈوں کے قیام کے حوالے سے سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

یہ معاہدہ اس وقت ہوا جب پیرس میں یورپی اتحادیوں کے ساتھ ساتھ امریکی نمائندہ خصوصی جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔

Watch Live Public News