کورونا سے مزید 17 مریض انتقال کرگئے

کورونا سے مزید 17 مریض انتقال کرگئے
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کوروناکیسز بڑھنے لگے، مثبت شرح3اعشاریہ دو سات ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار517 افراد میں وائرس کی تصدیق،مزید 17 اموات، جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 469 ہوگئی، 34 ہزار 13 شہری گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج، ایک ہزار 941 کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 17مریض انتقال کرگئے ،ملک میں 1ہزار 517افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ،کورونا کے ایکٹیو کیسز کی 34ہزار 013 ہو گی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 9ہزار525مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ ملک میں9لاکھ 66ہزار 007مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،کورونا سے تاحال22ہزار 469اموات ہو چکی ہیں ،جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 46ہزار 287ٹیسٹ کئے گئے۔

Watch Live Public News