ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست بہتری دیکھی گئی۔
پیر کو کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی سامنے آئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا۔ انڈیکس 1,000 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 1,33,109 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتامی روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا تھا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 1,262 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,31,949 پر بند ہوا تھا۔
مارکیٹ میں جاری اس مثبت رجحان کو ماہرین معیشت حکومتی پالیسیوں میں استحکام، بیرونی سرمایہ کاری میں بہتری اور معاشی اصلاحات پر اعتماد کا اظہار قرار دے رہے ہیں۔