ویب ڈیسک: اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) نے اپنے دوسرے سال میں پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبے میں انقلابی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے مربوط اقدامات اور فعال حکمتِ عملی نے نہ صرف پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مستحکم کیا بلکہ عالمی سطح پر ملک کی آئی ٹی انڈسٹری کی پہچان میں بھی غیر معمولی اضافہ ممکن بنایا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں ایس آئی ایف سی نے کلیدی کردار ادا کیا،آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے جدید ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر مستحکم ہوا،عالمی سطح پر پاکستان کےآئی ٹی کے شعبے کی اہمیت میں نمایاں اضافہ ممکن ہوا،پاکستان میں 2 لاکھ گریجویٹس کی آئی ٹی اسکلز ٹریننگ ممکن بنائی گئی۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آئی ٹی کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے گئے،آئی ٹی سیکٹر کی ترقی سے بین الاقوامی لین دین اور فری لانسرز کے لیے نئی راہیں ہموار ہوئی، ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں جدید آئی ٹی پارکس کی تعمیر اور عالمی سطح پر اسٹارٹ اپس تک رسائی ممکن ہوئی،ان اقدامات کی بدولت پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر عالمی سطح پر متعارف ہوا۔
آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں ہونے والی انقلابی تبدیلیوں میں ایس آئی ایف سی کا کردار قابل تحسین ہے۔