ویب ڈیسک:سندھ حکومت نے بغدادی واقعے کے بعد ڈی جی ایس بی سی اے کو معطل کردیا۔
سندھ حکومت نے لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے کے واقعے کے بعد ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو کو معطل کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسحاق کھوڑو کی جگہ گریڈ 20 کے شاہ میر خان کو ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اےکا چارج سونپ دیاگیا ہے۔

اس سے قبل آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا تھا کہ لیاری کے علاقے بغداد میں عمارت گرنے کا واقعہ افسوس ناک ہے، آج سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی کو بھی معطل کردیا گیا، ہمیں دیکھنا ہے کہ سابق ڈی جی ایس بی سی اے کا اس میں کیا کردار تھا۔
واضح رہےکہ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ ہفتے ایک 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہوئی جس میں 6 خاندان رہائش پذیر تھے جب کہ حادثے میں اب تک 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔