پی ٹی آئی نے منحرف ارکان کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کر دیا

پی ٹی آئی نے منحرف ارکان کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کر دیا

ویب ڈیسک:   پی ٹی آئی آزادکشمیر نے جماعت چھوڑ کر جانے والے منحرف ارکان کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کر دیا گیا,   پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر عبدالقیوم نیازی کے دستخط شدہ ریفرنس کاپی پبلک نیوز نے حاصل کرلی .

پیپلزپارٹی میں شامل ہونے تین جبکہ مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے ایک وزیر کے خلاف علیحدہ علیحدہ ریفرنسز جمع کروائے گئے ہیں، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی جانب سے اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی باضابطہ طور ریفرنسز جمع کروا دیئے گئے۔

ن لیگ میں شامل ہونے والے وزیر اکبر سرگالہ اور پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے وزیر جاوید بٹ کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ۔

ریفرنس کے مطابق چاروں ممبران اسمبلی الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے، مذکورہ ممبران نے جماعت چھوڑنے سے قبل جماعتیں رکنیت اور اسمبلی نشستوں سے استعفیٰ نہیں دیا۔

ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی نے مرکزی جماعت کی مشاورت کے بعد کیا، پارٹی رکنیت سے علیحدگی پر چاروں ارکین اسمبلی کو نااہل قرار دیا جائے۔

 ریفرنس میں موقف اپنایا گیا کہ اکبر سرگالہ، جاوید بٹ، عالی شان سونی اور رفیق نیئر کو اسمبلی اجلاسوں میں شرکت سے روکا جائے،آئین اور الیکشن ایکٹ کے تحت چاروں ارکین اسمبلی نااہل ہو چکے ہیں،مذکورہ ممبران کا نام تاحال  اسمبلی ڈائریکٹری میں پی ٹی آئی کے رکن کے طور پر درج ہے۔

Watch Live Public News