وزارت موسمیاتی تبدیلی کےبجٹ میں 11ارب 82کروڑ روپے اضافے کا فیصلہ

وزارت موسمیاتی تبدیلی کےبجٹ میں 11ارب 82کروڑ روپے اضافے کا فیصلہ
کیپشن: وزارت موسمیاتی تبدیلی کےبجٹ میں 11ارب 82کروڑ روپے اضافے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وزارت موسمیاتی تبدیلی کے بجٹ میں 11ارب 82کروڑ روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد بجٹ 4 ارب سے بڑھ کر 15 ارب 87 کروڑ تک پہنچ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں گرین پاکستان پروگرام کے لیے 15 ارب 62 کروڑ   مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے بجٹ میں 11 ارب 82 کروڑ روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بجٹ 4 ارب سے بڑھ کر 15 ارب 87 کروڑ تک پہنچ جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2018 میں شروع ہونے والے منصوبے پر 125 ارب روپے مجموعی سے زائد لاگت آئے گی،ماضی میں منصوبے کا نام ٹین بلین ٹری سونامی تھا، ملک بھر میں درخت لگائے جائیں گے،30جون 2024 تک منصوبے پر 29 ارب 56 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال منصوبے پر اخراجات بڑھ کر 45 ارب روپے سے تجاوز کر جائیں گے،نئے بجٹ میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے چار دیگر منصوبے بھی شامل ہیں، وزارت موسمیاتی تبدیلی کی استعداد کار بڑھانے کے منصوبے کیلئے 10 کروڑ   مختص ہیں۔

Watch Live Public News