توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، الیکشن کمیشن نے آئی جی پولیس آسلام اباد کو قابل ضمانت وارنٹ کے تعمیل کروانے کا حکم دے دیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 14 مارچ کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں طلب کرلیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔