لاہور: منشیات ڈیلر میاں بیوی گرفتار، 8کلو سےزائدچرس برآمد

لاہور: منشیات ڈیلر میاں بیوی گرفتار، 8کلو سےزائدچرس برآمد
کیپشن: لاہور: منشیات ڈیلر میاں بیوی گرفتار، 8کلو سےزائدچرس برآمد

ویب ڈیسک: نصیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پرمنشیات ڈیلر میاں بیوی کو نواز شریف کالونی ریلوے لائنز کے قریب سےگرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان ضلع قصور کے رہائشی ہیں جو چونیاں سےنصیر آباد منشیات سپلائی کرنے آئے تھے۔ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے قریبی ساتھی کانئی سیاسی پارٹی بنانے کااعلان

ملزمان نے اپنے سامان والے بیگ میں منشیات چھپا رکھی تھی،ملزمان صابر اور رقیہ بی بی سے 8 کلو 400 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Watch Live Public News