شادی نہ ہونے پر نوجوان تھانے پہنچ گیا، پھر کیا ہوا؟

شادی نہ ہونے پر نوجوان تھانے پہنچ گیا، پھر کیا ہوا؟

ویب ڈیسک: بھارت میں شادی کے معاملے پر کافی مضحکہ خیز واقعات سامنے آرہے جبکہ شادی کے دن بھی ایسی رسومات ادا کی جاتی ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں مگر اس بار معاملہ کچھ اور ہے، جھگڑے یا دشمنی کا نہیں بلکہ شادی نہ ہونے کا ہے۔

یہ معاملہ  بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے  گاؤں مادھو گنج سے  ہے۔ اس گاؤں کا رہنے والا نوجوان کافی دنوں سے شادی کی فکر میں تھا، یہ دیکھ کر کہ اس کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا، اس نے پولیس کی مدد لینے کا فیصلہ کیا۔ وہ اپنی شکایت لے کر تھانے پہنچا اور پولیس افسر سے درخواست کرنے لگا۔

نوجوان  نے ایس ایچ او سے درخواست کی اور کہا کہ میری شادی نہیں ہو رہی۔ وہ کئی دنوں سے پریشان ہے۔ نوجوان نے تھانہ انچارج کے یادو کو بتایا کہ اس نے کئی بار کوشش کی ہے،وہ کسی پڑھی لکھی لڑکی سے شادی کرنے کے قابل نہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں کیا کروں، مدد مانگنے آیا ہوں۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ میری درخواست ہے کہ  اس کی شادی پڑھی لکھی لڑکی سے کرا دی جائے، نوجوان کافی دیر تک ہاتھ جوڑ کر تھانے میں التجا کرتا رہا۔ اس کی شکایت سن کر پولیس انسپکٹر کے کے یادو بھی حیران رہ گئے۔

Watch Live Public News