عمران خان کا صدرمملکت عارف علوی کو خط

عمران خان کا صدرمملکت عارف علوی کو خط
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے صدرِ مملکت کو جو خط لکھا ہے ، اس میں ان کا کہنا تھا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت کو گرایا گیا ہے تب سے قوم میری حقیقی آزادی کی پکار پر کھڑی ہو چکی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہراسانی، جھوٹے الزامات، بلاجواز گرفتاریوں حتیٰ کہ زیر حراست تشدد جیسے ہتھکنڈوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرِ داخلہ بار بار مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صدرِمملکت اپنی قیادت میں ذمے داروں کے تعین بارے تحقیقات اورذمے داروں کے محاسبےکا اہتمام کریں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔