27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
کیپشن: 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ویب ڈیسک: 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان 27 ویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ یہ ترمیم ادارہ جاتی استحکام اور شفافیت کی ضامن ہے۔ یہ ایوان اس امر پر زور دیتا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ کوئی بھی اس پر شب خون نہ مار سکے۔ 

متن کے مطابق یہ ایوان آئینی عدالت کے قیام کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتا ہے۔ یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ ترمیم سے عدلیہ کی آزادی اور غیر جانبداری کو تقویت ملے گی۔ یہ ایوان تسلیم کرتا ہے کہ صوبائی خودمختاری اور وفاقی توازن مزید مضبوط ہوگا۔ 

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ الیکشن کمیشن کو مزید خودمختار اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ یہ ایوان اعتراف کرتا ہے کہ یہ ترمیم انقلاب نہیں بلکہ ادارہ جاتی ارتقا ہے۔ یہ ایوان وزیرِ اعظم پاکستان کو آئینی اصلاحات پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم پاکستان کے اداروں کے استحکام کا سنگِ میل ہے۔ 

Watch Live Public News