سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
کیپشن: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار

ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکنِ قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی جانب سفر کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے انہیں راستے میں گرفتار کیا۔

سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا نے بھی حامد رضا کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

تاہم اسلام آباد پولیس کی جانب سے تاحال گرفتاری کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق گرفتار رہنما کو فیصل آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر جلاؤ گھیراؤ کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔

عدالتی احکامات کے بعد پولیس اسلام آباد میں واقع خیبر پختونخوا ہاؤس پہنچی تھی تاکہ دونوں رہنماؤں کو حراست میں لیا جا سکے، تاہم وزیراعلیٰ سہیل آفریدی وہاں موجود نہیں تھے۔

Watch Live Public News