(ویب ڈیسک ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور دوہری شریت کے معاملے پر سی ای سی اجلاس میں اتفاق نہیں ہوسکا۔ دوہری شہریت کے معاملے پر پیپلزپارٹی ترمیم کی حمایت نہیں کر سکتی ۔این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کے شیئر پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے سی ای سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل واضح کردیا تھا کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت کرتے ہیں ، 27 ویں ترمیم کے ذریعے حکومت کی آئینی عدالت بنانے کی تجویز ہے۔ آئینی عدالت سے متعلق پیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے۔ آئینی عدالت کے قیام کا مطالبہ میثاق جمہوریت میں بھی شامل ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ میثاق جمہوریت میں اور بھی چیزیں شامل تھیں جن پر عمل ہونا چاہیئے۔
انہوں نے کہا ججز کے ٹرانسفر سے متعلق حکومت نے اپنی تجوید دی ہے۔آئین کے مطابق صدر جج کی اجازت کے ساتھ ٹرانسفر کر سکتے ہیں ۔حکومت کی تجویز ہے کہ ججز تعیناتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی ججز ٹرانسفر کا فیصلہ کرے۔جوڈیشل کمیشن کے فورم سے ججز کا تبادلہ ہونا چاہیئے۔جوڈیشل کمیشن مناسب فورم اور وہاں سے مناسب فیصلے بھی لیے جائیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا چیف الیکشن کمشنر اور دوہری شریت کے معاملے پر سی ای سی اجلاس میں اتفاق نہیں ہوسکا۔ دوہری شہریت کے معاملے پر پیپلزپارٹی ترمیم کی حمایت نہیں کر سکتی ۔این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کے شیئر پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی 27 ویں ترمیم کے 3 نکات پر سپورٹ کریگی۔ آرٹیکل 243 , آئینی عدالت اور ججز ٹرانسفر سے متعلق معاملات پر سپورٹ کریں گے۔